بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے خلاف 26 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 
بلے باز محمود الحسن جوئے اور فاسٹ باؤلر ریجاور رحمان راجہ کو پہلی مرتبہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سینئر آل راؤنڈر شکیب الحسن کی بھی واپسی ہوئی ہے تاہم حتمی ٹیم میں شمولیت سے قبل ان کی فٹنس کو جانچا جائے گا۔ 
نیشنل سلیکشن پینل کے چیئرمین منہاج العابدین کا کہنا ہے کہ ٹیم کا زیادہ تر انحصار تجربہ کار کھلاڑیوں پر ہو گا جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مومن الحق، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، نیج الاسلام اور مہدی حسن میراز کی موجودگی کے باعث ٹیم میں تجربے کی کوئی کمی نہیں، اگرچہ شکیب الحسن کی فٹنس کے مسائل ہیں مگر یہ تمام کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں مستقل مزاجی سے بنگلہ دیش کیلئے کارکردگی دکھاتے آئے ہیں۔ 
بنگلہ دیش ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت مومن الحق کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شادمان اسلام، سیف حسن، نجم الحسین شنتو، مشفیق الرحیم، لٹن داس، نورالحسن سوہان، مہدی حسن میراز، نعیم حسن، تیج الاسلام، عبادت حسین چوہدری، ابو جید چوہدری راہی، یاسر علی ربی، محمود الحسن جوئے، ریجاور رحمان راجہ اور شکیب الحسن شامل ہیں۔ 

16 Member SquadBangladeshDaily NaibaatDaily Naibaat newspaperPakistanTest Match