اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، گندم کے ٹینڈر منسوخ

 

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مہنگی گندم کے ٹینڈر منسوخ کرکے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو نیا  ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایت کردی  ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو افغانستان کو گندم کی فراہمی کا دوبارہ جائزہ  لینے کی ہدایت کی ۔ ڈیلرز پرافٹ مارجن بڑھانے کیلئے ذیلی  کمیٹی قائم کردی گئی۔

 

وفاقی وزیر عمر ایوب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ مشیر خزانہ ،وفاقی وزرا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کےد وران یو ایس ایڈ کی جانب سے فراہم کردہ میڈیکل آلات پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسوں پر استثنٰی کی سمری منظور کرلی گئی ۔

 

اجلاس میں زیادہ قیمت پر گندم درآمد کرنے کے لئے 7 واں اور 8 واں ٹینڈر منسوخ کردیا گیا اور ٹی سی پی کو ہدایت کی گئی کہ وہ گندم کی درآمد کیلئے نیا ٹینڈر جاری کرے ۔ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی سمری منظور کرلی گئی جبکہ کملپیکس کی جنوری 2022 میں نجکاری کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

 

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بلکسر میانوالی اور میانوالی تا مظفرگڑھ سڑک کی بحالی کیلئے 6 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

 

افغانستان سے درآمد کئے جانے والی اشیا کے ٹیرف میں کمی کی سمری بھی منظور کرلی گئی ۔ اجلاس میں  پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ڈیلرز مارجن بڑھانے کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ او ایم سی  پرافٹ مارجن اور ڈیلرز مارجن بڑھانے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی جو اپنی سفارشات ای سی سی کو اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔

 

cabinetECCpaksitanUmar AyoobWheat