ہوشیار ، خبردار بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد :  مہنگائی میں پسے عوام کو ایک جھٹکا ۔ بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان  ،  سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی  ۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے ۔

اس تجویز میں  نیپرا سے کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے اضافہ کیا جائے ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی یہ درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا 30 نومبر کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ  اکتوبر میں کل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور 10ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی۔ یہ درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔

دوسری طرف کےالیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے جس پر سماعت 2 دسمبر کو ہوگی ۔

Electricitynai bat.Pakistanrate revisedWapda