برتھ سرٹیفیکٹ کے اجرا میں بلاجواز تاخیر، دو سیکرٹری یونین کونسلز معطل

لاہور: سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور الامین مینگل نے ایکشن لیتے ہوئے دو سیکرٹری یونین کونسلز کو برتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا میں بلاجواز تاخیر کرنے پر معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو درخواست دی تھی کہ ڈسڑکٹ نارووال تحصیل شکر گڑھ یونین کونسل نورنگ آباد کا رہائشی ہے اور اپنے بچوں کے برتھ سرٹیفیکٹ کے اجرا کے لئے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے دفاتر کے چکر کاٹ رہا ہے لیکن سیکرٹری یونین کونسل مختلف حیلے بہانے بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ شدید پریشانی کا شکار ہے

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے شہری کی درخواست پر رپورٹ طلب کی تو سیکرٹری یونین کونسل نورنگ آباد ریاض اور سیکرٹری یونین کونسل سکھوچک جاوید قصور وار پائے گئے جس پر نور الامین مینگل نے دونوں کو فورا معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جائز کاموں میں روکاوٹ ڈالنے والے افسران کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

local GovernmentNaibaatNoor-ul-Amin MengalPakistan