محمد عامر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ رواں سال ٹی 10 لیگ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ 
محمد عامر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس سال ٹی 10 لیگ نہیں کھیل رہا کیونکہ میں کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہوں مگر الحمد اللہ ٹھیک ہوں، تیزی سے صحت یابی کیلئے آپ کی دعاؤں کا طلب گار ہوں۔‘ 

واضح رہے کہ ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 19 نومبر سے ہو گا جس میں ٹیموں کے درمیان 35 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دہلی بلز کی ٹیم اپنا پہلا میچ 19 نومبر کو ناردرن وارئیرز کے خلاف کھیلے گی اور ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 4 دسمبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں ہو گا۔

  پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے علاوہ صہیب مقصود، محمد اعظم، وہاب ریاض، رومان رئیس اور انور علی بھی ابوظہبی ٹی 10سیزن فائیو میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پی سی بی کی پالیسی کے مطابق ایسے تمام کرکٹرز ٹی 10 لیگ میں شرکت کرسکتے ہیں جو پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں اور وہ کرکٹرز بھی این او سی کے اہل ہوں گے جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے پورے سیزن کیلئے بورڈ سے معاہدہ نہیں کررکھا۔

corona viruscovid-19Daily NaibaatDaily Naibaat newspaperMuhammad AmirT20 League