وسطی پنجاب شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں، لاہور آج بھی دنیا کا سب سے آلودہ شہر

لاہور: صوبہ پنجاب کے وسطی علاقوں کو شدید فضائی آلودگی نے لپیٹ میں لے لیا اور آج صبح بھی لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے سب زیادہ آلودہ شہر قرار پایا ہے جبکہ ساہیوال دوسرے نمبر پر ہے۔ 
لاہور کے باسیوں کو شدید فضائی آلودگی کا سامنا ہے جہاں آج بھی پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 425 ہے جبکہ ساہیوال دوسرے نمبر پر ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 407 ہے۔ اسی طرح بہاولپور میں پارٹیکولیٹ میٹرز 370، گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز 327 اور رائے ونڈ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 267 ہے۔
دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 293 ہے جبکہ چین کا شہر ووہان تیسرے اور روشنیوں کا شہر کراچی 11 ویں نمبر پر ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 160 ہے۔

air pollutionCentral PunjabDaily NaibaatDaily Naibaat newspaperLahoreMost Polluted City in the World