پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کو بڑی حمایت مل گئی

کوئٹہ :پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کو بڑی حمایت مل گئی ،بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ظہو ر بلیدی نے کہا بطور اتحادی وہ وزیر اعظم عمران خان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے ۔

 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے صدرظہور بلیدی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں بی اے پی کے تمام اراکین بھرپور شرکت کرینگے،بلاشبہ موجودہ وفاقی حکومت نے پہلی بار جنوبی بلوچستان جیسے پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی۔

 

انہوں نے کہا بلوچستان میں سیاسی بحران کاخاتمہ وزیراعظم عمران خان کی مداخلت کے بغیر ناممکن تھا،وزیراعظم عمران خان نے ہی اہم عہدوں پر بلوچوں کو نمائندگی دی،وزیراعظم عمران خان ناراض بلوچ کو قومی دھارے میں لانےکیلئے سنجیدہ ہیں۔

BAPNaibaatNeo TvPM Imran KhanPMIK