کین ولیم سن بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز سے دستبردار

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن اس ہفتے ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں ٹم ساؤتھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 
نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بدھ یعنی کل بھارت کے شہر جے پور میں کھیلا جائے گا اور کین ولیم سن نے بھارت کے خلاف ہی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلئے ٹی 20 سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹیم انتظامیہ نے بھی انہیں ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ ریڈ بال کے دو میچوں کی تیاری کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق ٹم ساؤتھی، کائل جیمی سن، ڈیرل مچل، گلین فلپس اور مچل سینٹنر بھی بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کے سکواڈ میں شامل ہیں جو سیریز ختم ہونے کے بعد ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 نومبر سے کانپور میں اور دوسرا ٹیسٹ 3 دسمبر سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے جبکہ جسپریت بمرا اور محمد شامی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلیں گے۔ ویرات کوہلی کی غیرموجودگی میں اجنکیا ریحانے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ روہت شرما بطور وکٹ کیپر اور رشبھ پنت فاسٹ باؤلر کھیلیں گے۔ 

Daily Naibaat newspaperIndiaKane WilliamsonNew ZealandT20 CricketT20 Series