مولانا فضل الرحمان کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مہنگائی کےخلاف کل کی احتجاجی ریلی و جلسے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ 
پی ڈی ایم کی جانب سے کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی و جلسہ کیلئے تیاریاں جاری ہیں جس کا آغاز کل ایوب سٹیڈیم سے ہو گا جبکہ ریلی کا اختتام جناح روڈ پر امداد چوک پر ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان ریلی میں شر کت کیلئے آج اسلام آباد سے جہاز کے ذریعے کوئٹہ پہنچے ہیں ، وہ آج شام 4 بجے میڈیا سے بات چیت کریں گے۔
پی ڈی ایم کی ریلی کے اختتام پر عبدالستار ایدھی چوک پر احتجاجی جلسہ ہوگا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف شہباز شریف، چیئرمین پی کے میپ محمودخان اچکزئی ، سردار اختر مینگل، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، اویس نورانی اور آفتاب شیر پاؤ خطاب کریں گے۔

Daily NaibaatDaily Naibaat newspaperMaulana Fazlur RehmanPakistan Democratic MovementPDMQuetta