اسلام آباد ائیر پورٹ خطرناک آگ کی لپیٹ میں ،وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد ائیر پورٹ خطرناک آگ کی لپیٹ میں آگیا ،آگ ائیر رپورٹ رن وے کے قریب لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوا کی وجہ سے پھیل گئی ۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آگ اسلام آباد ائیر پورٹ رن وے کے قریب لگی،حکام نے آگ لگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آگ رن وے کے قریب موجود جھاڑیوں میں لگی جو تیز ہوا کی وجہ سے پھیل گئی ۔

 ترجمان سول ایوی ایشن سیف اللہ خان کا کہنا ہے کہ آگ رن وے سے ملحقہ خشک جھاڑیوں میں لگی اور ہوا تیز ہونے کی وجہ سے پھیل گئی۔آگ لگنے کی وجوہات بارے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

CAAFire at Islamabad AirportIslamabad Airport