محمد رضوان کے ہاتھوں میں تکیہ کیوں؟ راز سے پردہ اٹھ گیا

 قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سفر اختتام پذیر ہونے کے بعد جب گزشتہ روز دبئی سے بنگلہ دیش پہنچی تو  قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب حیران کر دیا۔ 

قومی اسکواڈ میں شامل پاکستانی کرکٹر کے ہاتھ میں موجود تکیے نے ٹوئٹر صارفین کیلئے نئی بحث چھیڑ دی۔ سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا تھے کہ آخر کیوں محمد رضوان نے اپنے ہاتھوں میں اس تکیے کو تھام رکھا ہے۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے رضوان کے اس عمل پر طرح طرح کے تبصرے دیکھنے میں آتے رہے۔


ایک صارفین نے رضوان کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘رضوان اور اس تکیےکا کیا تعلق ہے؟ میں جاننا چاہتی ہوں’


ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ‘رضوان اور ان کے تکیے سے بہتر کوئی پیار کی کہانی ہے تو مجھے بتائیں’


اسی طرح ایک صارف نے تو رضوان کوتکیہ ہاتھ میں پکڑا دیکھ کر لکھا کہ ‘ تکیے کی لڑائی؟’

صوفی جنائی نامی صارف نے بھی رضوان کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے اپنی دلی تمنا لکھ ڈالی کہ ‘وہ اپنی زندگی میں کوئی ایسا پیار کرنے والا چاہتی ہیں جیسا پیار محمد  رضوان اپنے تکیے سے کرتے ہیں’

 اس حوالے سے پی سی بی کے میڈیا منیجر  ابراہیم بادیس کا کہنا ہے کہ محمد رضوان  نے اپنے  ہاتھوں میں اس انداز سے تکیہ پہلی بار نہیں پکڑا بلکہ وہ اس سے قبل بھی ویسٹ انڈیز، انگلیڈ اور جنوبی افریقا کے ٹورز پر اسی تکیے کو ہاتھ میں تھامے نظر آتے رہے ہیں تاہم  اس کے پیچھے کوئی خاص یا غیر معمولی وجہ نہیں بلکہ محمد رضوان اپنے اس تکیے کے بنا بالکل کو بھی سو نہیں سکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنا تکیہ ساتھ رکھتے ہیں تاکہ نیند میں کسی قسم کا خلل نہ آئے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد دبئی سے ڈھاکہ پہنچی تھی جہاں وہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی  اور ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جسکا آغاز 19 نومبر سے ہو گا۔ 

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سٹار کرکٹر شعیب ملک 16 نومبر کو قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔قومی ٹیم ایک دن  قرنطینہ میں گزارنے کے بعد اپنا پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔

BangladeshcrikcetloveMuhammad RizwanpillowtourTwitterWicket Keeper