اسد عمر نے پی ڈی ایم کو ’’موسمی بیمار‘‘قرار دیدیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پی ڈی ایم کو موسمی بیماری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف سردیوں میں ہی باہر نکلتے ہیں ،عوام ان کی حقیقت سے بخوبی واقف ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے جو کچھ کرنا ہے وہ کر لے ،عوام ان کی حقیقت سے بخوبی واقف ہے ۔

انہوں نے کہا پاکستانی عوام عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں ،اس صورتحال میں اپوزیشن جو کرنا چاہتی ہے کر لے ،یہ وہ ہی لوگ ہیں جن کے سمدھی ،بیٹے ملک چھوڑ کر بھاگے ہوئے ہیں ،نواز شریف وطن واپس آئیں اور عوام کو حساب دیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا عوام عمران خان کیساتھ ہیں کیونکہ عوام کےپیسے اب دبئی اور لندن کے محلات کیلئے استعمال نہیں ہو رہے ۔

Asad UmarImran KhanJalsa PTIPDMPTI