فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کمی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج فی تولہ سونا 450 روپے سستا ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 28 ہزار 650 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 385 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 10 ہزار 297 روپے ہو گیا ہے۔

22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ ایک ہزار 105 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر کم ہونے کے بعد 1849 ڈالر ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3 ہزار 300 روپے اور 2 ہزار 829 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان ، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 29 ہزار 100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار 459 روپے ہو گئی تھی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے بڑھ کر ایک ہزار 480 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 34.30 روپے بڑھ کر ایک ہزار 268 روپے ہو گئی تھی۔

BusinessGold PriceNaibaatPakistan