”میں شاہین شاہ آفریدی سے خوش نہیں ہوں“

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شاہین شاہ آفریدی سے خوش نہیں ہوں۔ 
شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں شاہین شاہ آفریدی سے خوش نہیں ہوں۔ صرف حسن علی کے کیچ چھوڑنے کا یہ مطلب نہیں ہونا چاہئے تھاکہ آپ 3 چھکے کھا لیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی رفتاربہترین ہے اور اسے عقل سے کام لیتے ہوئے آف سٹمپ پر یارکر کرنے چاہئے تھے لیکن اس نے میتھیو ویڈ کے پسندیدہ ایریا میں باؤلنگ کی۔ 
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے محمد رضوان، بابراعظم اور فخرزمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے تھے اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا تھا جو آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ 
حسن علی نے 19 ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر باؤنڈری کے قریب میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑا جس کے بعد انہوں نے لگاتار تین گیندوں پر تین چھکے لگا کر آسٹریلیا کو ناقابل یقین فتح سے ہمکنار کراتے ہوئے فائنل میں پہنچا دیا۔ 

AustraliaDaily NaibaatDaily Naibaat newspapersemi-finalsShaheen Shah AfridiShahid AfridiT20 World Cup