چینی بحران کا اصل ذمہ دار کون ہے ؟حکومتی وزر ا کے نام زیر گردش 

کراچی :ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چینی بحران کے ذمہ داروں تک پہنچنا حکومت کا کام ہے ،اپنی غلط منصوبہ بندیوں اور نااہلی کا الزام دوسرے صوبوں پر ڈالنے سے کوئی بات نہیں بنے گی ،موجودہ حکومت کے صحیح وقت پر فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے ہی آج چینی سمیت مہنگائی کا طوفان دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے معاون خصوصی شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے کہا کیاپنجاب میں مونس الٰہی ،، خسروبختیار اور جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے چلنا شروع کردیا ہے؟انہوں نے کہا  پاکستان کی مجموعی شوگر پروڈکشن کا بڑا تناسب پنجاب سے ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا موجودہ حکومت نے صحیح وقت پر فیصلے نہیں کیے جس کی وجہ سے آج صورتحال خراب ہے، چور کوئی بھی ہو نقصان پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا ہوا ہے ۔

Imran KhanMonas ElahiPMIKSindh Sugar MillsSugar mafia