ملک بھر میں کورونا سے مزید 11 افراد انتقال کر گئے

لاہور: ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 11 افراد انتقال کر گئے ، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 518 ہو گئی ۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 567 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 46 ہزار 918 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

 

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی ، پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

 

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 1.5 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے۔  فیصل آباد اور راولپنڈی میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 0.6 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ملتان میں کورونا وائرس کی 1.1 اور گوجرانوالہ میں 0.3 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جھنگ، خانیوال، پاکپتن اور وہاڑی میں 2، دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

 

 

coronavirusdeathNCOCPakistanpatientsPTI governmentWHO