سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کو مکمل طور پر بحال کر دیا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سفری پابندیاں نرم کرنے اور بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کے فیصلے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔

 

سی اے اے کے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کا فلائٹ آپریشن مکمل طور بحال ہو گا اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحالی 10 نومبر کی رات 12 بجے سے ہو گی۔

 

اس حوالے سے سی اے اے تمام فضائی کمپنیوں کو نوٹم جاری کر کے فیصلے سے آگاہ ک ردیا ہے۔

 

خیال رہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں سفری پابندیاں نرم کرنے اور بین الاقوامی پروازیں دوبارہ سے بحال کرنے سے متعلق فیصلہ کیا گیا تھا۔ این سی او سی کی سفارش پر حکومت نے گزشتہ روز بین الاقوامی پروازوں کا فلائٹ آپریشن مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

این سی اوسی کے مطابق ملک میں آنے والا ایئر ٹریفک 10 نومبر سے پوری طرح فعال ہو گا اور کورونا کے زیادہ کیسز پر 5 ممالک کو سی کیٹگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 

کورونا کی شرح بڑھنے پر ہائی رسک کیٹگری میں جن ممالک کو شامل کیا گیا ہے ان میں روس ،ایران ، ایتھوپیا ، جرمنی اور افغانستان شامل ہیں۔

CAAInternational FlightsNaibaatPakistan