ٹی ایل پی کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی منظوری

لاہور : کالعدم تنظیم اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عملدر آمد جاری ہے۔ پنجاب حکومت نے 2000 سے زائد کالعدم کارکنوں کو رہا کیا اب ٹی ایل پی کے ساتھ کالعدم کا لفظ بھی ہٹایا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک کو کالعدم ختم کرانے کا پراسیس شروع کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایا جائے ۔ سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان نے منظوری دیدی ۔ وزیراعلی اور کابینہ سے سمری منظوری کے بعد وفاق کو سفارش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ ہوا جس کے تحت حکومت نے کالعدم تنظیم کے تمام مطالبات مان لیے تھے اس کے بعد کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے وزیرآباد میں دیا گیا دھرنا ختم کردیا ہے۔

خفیہ معاہدے کے تحت حکومت کارکنوں کو رہا کرنے کے ساتھ ساتھ ، تنظیم کے نام کے ساتھ کالعدم کا لفظ بھی ختم کرے گی جبکہ ان کے امیر حافظ سعد رضوی کو بھی رہا کرے گی۔

AccordgovtLoang MarchPTIpunjab-govtTLP