اسلام آباد: نیپرانے سردیوں کیلئے بجلی کے بجلی پیکج کی منظوری دے دی ۔نیپرا نے سردیوں میں بجلی پیکج سے متعلق وزارت توانائی کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ،پیکج کا اطلاق یکم نومبر سے 28 فروری2021تک ہو گا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق نیپرا پیکج کے تحت نان ٹی او یو میٹر پر ماہانہ 300یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ بجلی 12روپے96پیسے کی ملے گی ،ٹی او یو صارفین گزشتہ سال کے مہینے کے مقابلے میں جو بجلی زیادہ استعمال ہو گی 12.96روپے کی ہو گی ۔
نیپرا کے مطابق پیکج کا اطلاق پورے پاکستان کیلئے ہے ، اس پیکج کے تحت گھریلو اور کمرشل صارفین سمیت اور جنرل سروسز کے شعبے مستفید ہو سکیں گے ۔