پاکستان کا نمیبیا کو فتح کے لیے 190 رنز کا ہدف

 

ابوظہبی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے چوتھے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو فتح کے لیے 190 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ کپتان محمد حفیظ اور رضوان نے شاندار نصف سنچری بنائی ۔

 

ابوظہبی  کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنی شاندار بیٹنک کا سلسلہ جاری رکھا اور دونوں نے نصف سنچری سکور کی۔ بابر اعظم 49 گیندوں پر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخرزمان نے 5 رنز بنائے۔

 

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے  50 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ محمد حفیظ نے 16 گیندوں پر 32 رنز بنائے ۔ آج نمیبیا کے خلاف میچ جیتنے پر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گا۔

BabarCricketCricket World CupICCRizwanT20I