جنوبی افریقا کی ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت

 

ابو ظہبی: یو اے ای میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔

 

ابو ظہبی میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ تیسویں میچ میں جنوبی افریقا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم شکیب الحسن کے بغیر میدان میں اتری ہے۔ 2007 کے بعد بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی کپ میں شکیب الحسن کے بغیر پہلا میچ کھیل رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 2 میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ بنگلا دیش نے ابھی تک ایونٹ میں کوئی میچ نہیں جیتا ہے اور وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکا ہے۔

BangladeshCricket World CupICCSAT20I