ملک میں بڑھتی مہنگائی نے متوسط طبقے کیلئے بھی گزر بسر مشکل کر دیا

لاہور: مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ، متوسط طبقے کیلئے بھی گزر بسر مشکل ہو گئی ، آٹا مہنگا ہونے سے سادہ روٹی کی قیمت دو روپے بڑھا دی گئی ، روٹی کی قیمت 12 روپے ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ، ضروری اشیاء کی قمیتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کو پریشان کر دیا ہے ۔ سبزیاں ، پھل ، گھی ، دالیں ، چاول اور چینی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قمیتوں میں پناہ اضافہ سے شہریوں میں تشویش کہتے ہیں حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو گئی ہے ۔

فیصل آباد میں بھی روٹی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ، سادہ روٹی کی قیمت 12 روپے تک جا پہنچی روٹی کی بڑھتی قیمت پر شہری پریشان نظر آتے ہیں شہری کہتے ہیں کہ اب بازار سے روٹی خریدنا بھی مشکل ہوگیا ۔

ملتان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی سے بنائی گئی چائے بھی اب زہر لگتی ہے ، جبکہ مارکیٹ میں موجود باریک اور کم مٹھاس والی چینی پر شہریوں نے تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کے سامنے بے بس ہو چکی ہے ۔

inflationmiddle classPakistanPML-NPPPPTI government