اکتوبر میں پاکستانی درآمدات میں 17.5 فیصد اضافہ

 

اسلام آباد : مشیر تجارت عبدالرزاق ڈاؤد نے کہا ہے کہ اکتوبر2021  میں پاکستانی درآمدات 2 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رہیں ۔ اکتوبر 2020 میں 2 ارب 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی درآمدات تھیں اس طرح درآمدات میں 17.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

 

مشیرتجارت نے کہا کہ ماہ اکتوبر ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ درآمدات رہیں ۔ اکتوبر کیلئے ملکی درآمدات کا ہدف 2 ارب 60 کروڑ ڈالر تھا ۔ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں درآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔

 

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے 4 ماہ میں اب تک 9 ارب 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی درآمدات رہیں ۔  گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 7 ارب 57 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی درآمدات رہیں ۔

 

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ  رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کا درآمدات کا ہدف 9.6 بلین ڈالر تھا ۔  جولائی سے اکتوبر درآمدات میں 64 فیصد اضافہ ہوا ۔ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں کل درآمدات 24.99 بلین ڈالر کی رہیں ۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں کل درآمدات 15.19 ارب ڈالر کی تھیں۔

Abdu Razzaq DawoodExportsImportsPakistan