کراچی: ملک بھر میں روپیہ کی قدر میں استحکام آنے لگا، امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
سعودی عرب کی طرف سے ملنے والی اربوں ڈالر کی امداد اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے ممکنہ طور پر کامیاب معاہدے کی اطلاعات کے بعد مسلسل گراوٹ میں جانے والا روپیہ بحالی کی طرف گامزن ہے۔ گزشتہ چار کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں تقریباً تین روپے گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/HofAD5M2o6 pic.twitter.com/HuEQk9Ad4l
— SBP (@StateBank_Pak) November 1, 2021
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قیمت 171 روپے 65 پیسے سے کم ہو کر 171 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے۔