آئی ایم ایف کیساتھ معاملات طے پا گئے: مشیر خزانہ شوکت ترین

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے خزانہ اینڈ ریونیو شوکت ترین نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔ 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا، ہمارا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی بھی دے رہے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی تاخیر نہیں ہو گی۔ 
مشیر خزانہ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قوانین میں ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے اور آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔ 

Daily NaibaatDaily Naibaat newspaperIMFInternational Monitoring FundShaukat Tareen