عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق سپیکر عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے ہیں اور وہ آج شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ 
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب آج چار بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی جس میں گورنر بلوچستان سید ظہور آغا عبدالقدوس بزنجو سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں اراکین اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سول و ملٹری حکام بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنماءجام کمال نے اپنی ہی جماعت کے باغی اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی میں رائے شماری سے ایک روز قبل ہی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد بی اے پی نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے عبدالقدوس بزنجو کو نامزد کیا تھا۔

Abdul Quddus BizenjoBalochistanChief MinisterDaily NaibaatDaily Naibaat newspaper