لکی مروت ، نامعلوم افراد کی فائرنگ اے ایس آئی سمیت 4 افراد ہلاک

لکی مروت: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت چار اہلکار شہیدہوگئے ۔ لکی مروت اور نواحی علاقوں میں ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے میں میانوالی روڈ پر پولیس موبائل پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ شروع کردی ۔ موبائل میں سوار پولیس اہلکار اس اچانک صورتحال کے جواب میں کچھ نہیں کرپائے ۔

موٹرسائیکل سواروں کی لگاتار فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے ۔ شہدا میں  یعقوب، انعام ، مستقیم اور رحیم شامل ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں پولیس کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور دوموٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد کی تلاش کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے موبائل پر گشت کرتی ہوئی پولیس وین پر اچانک فائرکھول دیا جس سے اےایس آئی سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے ۔ ملزمان کارروائی کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے موٹرسائیکلوں پر مفرور ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق پولیس نےلکی مروت اور قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کردی ہے اور فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کی تلاش جاری ہے ۔

 

CourtFirePolicemenPTI governmentUnidentified motorcyclists