قوم کو آپ پر فخر ہے: وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم کومبارکباد

 

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

 

وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں جدہ میں وفاقی وزرا کے ساتھ میچ دیکھتے ہوئے کی تصویر بھی ٹویٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کیا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رضوان اور شاہین آفریدی نے بھی بہترین کھیل پیش کیا ۔قوم کو آپ سب پر فخر ہے۔

CricketIndiamatchPakistanPM Imran KhanTeamWorld cup