لاہور: وفاقی وزیرداخلہ دبئی سے واپس آگئے ۔ وزیرداخلہ شیخ رشید دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے گئے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کو دبئی سے اچانک واپس آنا پڑا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری احتجاج کی وجہ سے ان کو ہنگامی طورپر دبئی سے واپس بلایا گیا ہے ۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید دبئی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لئے گئے تھے لیکن ان کو ہنگامی طورپر واپس بلا لیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ مذہبی جماعت کی طرف سے اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دی گئی ہے اور ملک بھر سے مذہبی جماعت کے کارکن چوکوں چوراہوں پر کھڑی رکاوٹیں عبور کرکے دارلحکومت کی طرف لانگ مارچ کی کوشش کررہے ہیں ۔