پاک بھارت کرکٹ میچ سے قبل آئی سی سی نے ایکشن لے لیا ،شائقین پریشان

دبئی :پاک بھارت کرکٹ میچ سے قبل ہی آئی سی سی نے شائقین کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے سیاسی بینرز لانے پر پابندی عائد کر دی ،اب پاک بھارت کرکٹ میچ میں کسی بھی قسم کے سیاسی بینرز لانے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک بھارت کرکٹ میچ کی سکیورٹی کو بہترین بنانے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اس وقت تمام حفاظتی اقدامات اُٹھا رہی ہے جس میں شائقین کرکٹ پر سیاسی بینرز لانے کی بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ،آئی سی سی حکام کا کہنا ہے اگر کوئی بھی ایسا شخص سیاسی بینرزلے کر سٹیڈیم میں آیا تو اسے فوری طور پر سٹیڈیم سے باہر بھیج دیا جائے گا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے تگڑے میچ کیلئے اس وقت متحدہ عرب امارات میں کافی جو ش و خروش دیکھا جا رہا ہے ،پاک بھارت کرکٹ میچ سے قبل آج بھی شائقین کرکٹ بلیک میں ٹکٹ حاصل کرنے کی کوششیں کرتے رہے ۔

Babar AzamPakistan vs IndiaT20 World Cup