سترسالہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ، ڈاکٹر حیران

نئی دہلی : دنیا عجیب وغریب واقعات سے بھری پڑی ہے کچھ واقعات یاد رہ جاتے ہیں تو کچھ کو  وقت گذرنے کے ساتھ فراموش کردیا جاتا ہے ۔ایسا ہی ایک حیران کن واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جو جلد بھولنے والا نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہرگجرات میں سترسالہ خاتون کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش نے دنیا بھر کے ڈاکٹروں کو حیران کردیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ کے گاؤں کیچ میں جیونبن رابری نے مصنوعی حمل کاری کے ذریعے بیٹے کو جنم دیا ہے ۔

 جیونبن رابری کی 25 برس کی عمر میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد 45 سال وہ ماں بننے کی خواہش دل میں لئے بیٹھی رہی ۔ نہ تو اس کی دعائیں رنگ لارہی تھیں اور نہ ہی ڈاکٹروں کی کوئی دوا اثر کررہی تھی ۔

جیونبن رابری کا شوہر ان سے پانچ سال بڑا ہے انہوں نے ڈاکٹرو ں سے اپنی اولاد کی خواہش کا اظہار کیا تو ڈاکٹرز نے ان کی عمر کی وجہ سے انکار کردیا کہ وہ عمر کے اس حصے میں والدین نہیں بن سکیں گے  ۔

ڈاکٹروں کے مطابق میاں بیوی کے اصرار کے بعد جیونبن رابری کی مصنوعی حمل کاری کا فیصلہ کیا گیا  اور آخر کار مصنوعی حمل کاری کا تجربہ کامیاب ہوگیا اور جیونبن رابری ماں بن گئیں ۔

خیال رہے کہ ایک بھارتی خاتون منجیاما یارامتی نے 2019ء میں 74 برس کی عمر میں مصنوعی حمل کاری کے ذریعے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ اس طرح وہ دنیا کی عمر رسیدہ ترین ماں بن گئی تھیں۔

IndiaSeventy years aged mother