معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں 90 دن تک کمی کر دی گئی

اسلام آباد: عید میلاد النبیؐ کے دن کی مناسبت پر معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں 90 دن تک کمی کر دی گئی۔

 

عید میلادالنبیؐ کے موقع پر معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں 90 دن تک تخفیف کرنے کا نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے جاری کر دیا۔ چاروں صوبوں کے ہوم سیکٹریز کو بھی نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا۔ عمر قید والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ملے گی مصد عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو شہب 90 روز کی سزا میں سپیشل معافی بھی مل سکے گی۔

 
عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے بڑے مرد اور 60 سال سے بڑی خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہو گا۔ ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر قیدیوں پر بھی 90 روز معافی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق ہو گا۔ البتہ نوٹیفکیشن کا اطلاق قتل، غداری، ریاست مخالف اور سنگین جرائم ، دہشتگردی، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔

Eid-milad-un-NabijailNaibaatPakistanprisoners