وزیر اعظم عمران خان کا مہنگائی کیخلاف ایکشن ،عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو بہترسے بہتر سہولیت میسر آ سکیں ، عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کی طرف سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ٹیکسز کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا ،وزیراعظم کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر گفتگو ہوئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر ٹیکسز کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،وزیراعظم نے  وفاقی وزرا کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ وزرا اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں۔

 وزیراعظم نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن  لینے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

PM Imran KhanPM Meeting