کوئٹہ بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب دھماکہ ،عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

کوئٹہ :کوئٹہ میں سریاب روڈ کے قریب جامعہ بلوچستان کے قریب دھماکہ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب ہوا ۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 10کے  قریب افراد زخمی ہیں ، پولیس کا کہنا ہے دھماکہ سریاب روڈ پر کھڑی پولیس وین کے قریب ہوا ۔

 

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔عینی شاہد ین کے مطابق دھرنے کے بعد جب طلبہ یونیورسٹی سے شہر کی جانب نکلے تو اس کے تھوڑی دیر بعد دھماکہ ہوا ۔

Balochistan BlastBalochistan UniversityQuetta