ٹی 20 ورلڈکپ، آج سری لنکا اور نمیبیا، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

ابوظہبی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے ابتدائی راﺅنڈ میں آج سری لنکا اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا میچ آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سال 2014ءمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرنے والی سری لنکن ٹیم اس مرتبہ سپر 12 مرحلے میں براہ راست رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی تھی جس کے باعث وہ ابتدائی مرحلے میں ایسوسی ایٹ ممالک کیساتھ نبردآزما ہے جبکہ نمیبیا کی ٹیم 18 برس بعد میگا ایونٹ میں واپس آئی ہے۔
سری لنکن ٹیم کی قیادت داسون شناکا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل پریرا، دنیش چندی مل، دھنانجیا دی سلوا، پاتھوم نیسانکا، چاریتھ اسالانکا، اویشکا فرنینڈو، بھنوکا راجاپاکسا، شمیکا کرونارتنے، وانیندو ہسارانگا، دشمانتھا چمیرا، لاہیرو کمارا، ماہیش تھیکشانا، اکیلا دانانجیا اور بینورا فرنینڈو شامل ہیں۔
نمیبین سکواڈ کی قیادت گیرہارڈ ایراسموس کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سٹیفن بارڈ، کاری برکینسٹوک، میشاﺅ دو پریز، جین فرائی لنک، زینی گرین، نکول لوفی ایٹون، برنارڈ شولٹز، بین شیکونگو، جے جے سمٹ، روبین ٹرمپل مین، مائیکل وین لینگن، ڈیوڈ ویزے، کریگ ولیمز اور پک یا فرنس شامل ہیں۔

Daily NaibaatDaily Naibaat newspaperDubaiICCIrelandNamibiaNetherlandsSri LankaT20 World Cup