سکاٹ لینڈ کا بنگلہ دیش کو فتح کیلئے 141رنز کا ہدف

 

المیرات : متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز  ہوگیا ہے۔ ایونٹ کے کوالیفائنگ مرحلے کے پہلے روز دوسرے میچ میں سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق عمان کے شہر المیرات میں کھیلنے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

سکاٹ لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور 5 رنز پر ہی پہلی وکٹ گر گئی تھی ۔ 12 ویں اوور میں سکاٹ لینڈ کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے اور اس کے صرف 53 رنز تھے۔

 

ساتویں اور آٹھویں نمبر پر کھیلنے آنے والے کرس گریوز اور مارک وٹ نے ٹیم کو سہارا دیا۔ اور آٹھویں وکٹ کی شرکت میں 51 رنز جوڑے ۔ مارک وٹ نے 17 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ کرس گریوز نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن نے تین ، مستفیض الرحمن اور شکیب الحسن نے دو دو جبکہ تسکین احمد اور محمد سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

BangladeshCricketCricket World CupICCT20I