مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئے روز مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی جبکہ پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر پی ڈی ایم آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

 

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 2ہفتے کے لئے مظاہرے کا اعلان کرتے ہیں اور ہر ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ غریب آدمی خود کشیوں پر مجبور ہے جبکہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں تحریک چلائیں گے۔

 

قبل ازیں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے قوم کو مسائل اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کیلئے سڑکوں پر آنے پر اتفاق کیا۔

 

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

شہبازشریف نے ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کے فیصلے کی توثیق کی جبکہ قائدین نے ملک کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا۔

 

دونوں رہنماؤں نے ملک بھر میں احتجاج، احتجاجی ریلیاں اور مارچ کرنے کی بات پر اتفاق کیا کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کے لئے گھروں سے نکلنا ہوگا۔

 

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی پر قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتایا جائے بجلی ،گیس،پٹرول اور چینی کی قیمت پر مذاکرا ت کیوں ناکام ہوئے، عوام مہنگائی سےلہولہان ہیں ان کا معاشی قتل بند کیا جائے۔

Moulana Fazal ur rehmanNaibaatPakistan