المیرات : متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایونٹ کے کوالیفائنگ مرحلے کے پہلے روز دو میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ افتتاحی میچ عمان نے پاپوا نیو گنی کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
نیو نیوز کے مطابق آج سے 22 اکتوبر تک کوالیفائنگ مرحلہ ہونا ہے جس میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں اے اور بی دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔آج گروپ بی کے دونوں میچ کھیلے جانا ہیں۔
پہلے میچ میں عمان کی ٹیم نے پاپوانیوگینی کی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی ہے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ مدمقابل ہیں ۔
گروپ بی کی ٹاپ ٹو ٹیموں نے پاکستان کے گروپ میں شامل ہونا ہے جس میں پاکستان ،بھارت ، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ساتواں ایڈیشن 2020 میں بھارت میں منعقد ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
آئی سی سی نے یواے ای اور عمان میں کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر اسے یہاں منتقل کردیا تھا۔ شائقین کرکٹ اس ایونٹ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔