شہباز فضل رابطہ ، مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

 

لاہور : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں  مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

 

نیو نیوز کے مطابق دونون قائدین نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا  ہے۔ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان  کا کہنا ہے کہ  قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کے لئے گھروں سے نکلنا ہوگا۔ملک بھر میں احتجاج، احتجاجی ریلیاں اور مارچ ہوں گے۔

 

مولانا فضل الرحمن سے رابطے کے بعد شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے بھی رابطہ کیا اور ان کو تحریک کے حوالے سے بتایا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نے ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کے فیصلے کی توثیق کر دی ۔

 

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی طرف سے گزشتہ روز فیصل آباد سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اب جلسوں نے سڑکوں پر نکلنے کا وقت ہے اور 31 اکتوبر کے ڈی جی خان کے جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا جائے گا۔

govtJUIMolana FazalPDMPMLNprice hikePTIShahbaz Sharif