سبزیوں کی برآمدات میں 82.88 فیصد، پھلوں کی برآمدات میں 23.49 فیصد اضافہ

اسلام آباد: سبزیوں کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 82.88 فیصد جبکہ پھلوں کی برآمدات میں 23.49 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی اور اگست 2021 میں سبزیوں کی قومی برآمدات کا حجم 38.226 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں پہلے دو ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 17.297 ملین ڈالر یعنی 82.88 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی اور اگست 2020 میں پھلوں کی برآمدات کا حجم 70.777 ملین ڈالر رہا تھا تاہم رواں مالی سال میں جولائی اور اگست 2021 کے دوران پھلوں کی برآمدات سے زرمبادلہ کا حصول 87.389 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 16.612 ملین ڈالر 23.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

BusinessExportsfruitsinflationPakistanvegetables