سعودی عرب ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہے، فیصل بن فرحان

ریاض: شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہے تاہم سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے مذاکرات میں زیادہ پیشرفت نہ ہو سکی۔

 

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہے اور جدہ میں ایران کو قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے پرغور کر رہے ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے تاہم سفارت تعلقات کی بحالی کیلئے مذاکرات میں زیادہ پیشرفت نہ ہو سکی۔ اپریل سے شروع ہونے والے مذاکرات کے 4 اجلاس ہو چکے ہیں اور مذاکرات میں ایران کا رویہ خاصا دوستانہ تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایران سے بڑی تبدیلیوں کا خواہاں ہےاور سعودی عرب مذاکرات سے متعلق سنجیدہ ہے کیونکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام ہمارا نصب العین ہے۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبدالہیان نے کہا تھا کہ ایران سعودی مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں جبکہ سعودی ایران بات چیت کے نتائج ملے ہیں۔ 

Faisal Bin FarhanIranNaibaatSaudi Arabia