پی ڈی ایم کا کل فیصل آباد میں جلسہ ، مریم نواز شریک ہوں گی

 

فیصل آباد : پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کل فیصل آباد میں جلسہ ہو رہا ہے۔ پی ڈی ایم فیصل آباد جلسے کی میزبانی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان جبکہ جلسہ کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کرینگے ۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز فیصل آباد جلسے میں شریک ہوگی۔

 

پی ڈی ایم کے زیراہتمام کل فیصل آباد میں جلسہ ہوگا  ۔ پی ڈی ایم فیصل آباد جلسے کی میزبانی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کرے گی ۔ جلسہ کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے ۔

 

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز فیصل آباد جلسے میں شرکت کریں گی۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر، شاہ اویس نورانی  بھی شریک ہوں گے۔

 

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ، پی کے میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی شریک ہوں گے۔

FaisalabadFazal u RahmanMaryam NawazPakistanPDMSharif