ٹی 20 ورلڈکپ میں 100 فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کریں گے: شاہین شاہ آفریدی

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کرے گی۔ 
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ایک بات طے ہے کہ ہم ورلڈکپ میں اپنی 100 فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کریں گے اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ قوم سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔ 
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں شروع ہونے جا رہا ہے جو 14 نومبر تک جاری رہے گا اور پاکستان اپنے سفر کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کیخلاف میچ سے کرے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف پہلے میچ سے قبل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ 
واضح رہے کہ قومی سکواڈ کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رﺅف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک شامل ہیں۔ 

Daily NaibaatDaily Naibaat newspaperICCPakistan cricket teamShaheen Shah AfridiT20 World Cup