واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی موجیں ختم

واٹس ایپ سے لامحدود فائدے اُٹھانے والوں کی اب موجیں ختم ہونے کو ہیں ،واٹس ایپ نے اپنا سب سے اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

دنیا میں سب سے زیادہ اور تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی میسجنگ ایپ نے اب صارفین سے بڑی سہولت چھیننے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت اب صارف واٹس ایپ میں لامحدود میسج محفوظ نہیں کر سکے گا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کے مطابق گوگل ڈرائیومیں لامحدود اسٹوریج کے آپشن کو ختم کر کے صارفین کو صرف 200 ایم بی کا آپشن دیا جائے گا جس سے لا محدود میسج محفوظ ہونے کا آپشن بھی ختم ہو جائے گا ۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے آئندہ اپڈیٹس میں اس فیچر کو واٹس ایپ سے ختم کر دیا جائے گا ۔

New UpdatesWhatsApp