کسی بھی قسم کی جارحیت کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دفتر خارجہ پاکستان

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک  سے متعلق بھارتی وزیر داخلہ کے  غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا سوچنے سے قبل بھارت کو  دوہزار انیس میں بالاکوٹ میں کی گئی مہم جوئی کے جواب کو یاد رکھنا چاہئے ۔

پاکستان نے  بھارتی وزیر داخلہ کے  پاکستان پر سرجیکل سٹرائیکس کے بیان کی  شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان  پاکستان دشمنی پر مبنی ہے ، انہوں نے کہا بھارتی وزیر داخلہ کا بیان آر ایس ایس نظریہ کی عکاسی اور سیاسی مصلحت کو ظاہر کرتا ہے ،انکا بیان مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور بھارت میں اقلیتوں سے روا سلوک سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان بارہا بین الاقوامی برادری کی توجہ بھارت کے  فالس فلیگ آپریشنز  کے منصوبوں کی جانب مبزول کرا چکا ہے، ان  فالس فلیگ آپریشنز کے زریعہ بھارت پاکستان اور کشمیریوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے،ترجمان نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے،  تاہم کسی بھی قسم کی جارحیت  کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا  2019 میں بالاکوٹ بھارتی  مہم جوئی  کا بھرپور جواب اسکی مثال ہے ، بھارتی فوج کا طیارہ مار گرانا اور پائلٹ کو پکڑنا پاکستان فوج کی ہمہ وقت تیاریوں کا ثبوت ہے۔

FO Office PakistanMinistry officePakistan Foreign OfficePakistan IndiaShah Mehmood Qureshi