اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات ،ٹریفک پولیس آفیسر جان کی بازی کھیل گیا

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹریفک  پولیس کے سب انسکپٹر زخمی ہو گئے ،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔

پولیس ترجمان کے  مطابق  اسلام اباد کے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں  موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو ٹیکسی میں شہری کے ساتھ واردات کر رہے تھے،ٹریفک سب انسپکٹر جو اس وقت وہاں ڈیوٹی پر موجود تھا اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئے آگے بڑھے اور ڈاکوؤں کو پکڑنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی ۔

ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ٹریفک آفیسر زخمی ہو گئے لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ،زخمی سب انسپکٹر نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی ہر ممکن کوشش کی  تاہم ڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کر نالے کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا موٹرسائیکل قبضہ میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ،زخمی آفیسر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔

Isb FiringIslamabad policeTraffic Police