جی 20 ممالک کے اجلاس میں افغانستان کے چرچے

کابل: افغانستان کی صورتحال پر  جی 20 ممالک کا اجلاس ،امریکی انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال پر جی ٹوئنٹی کا یہ پہلا اجلاس ہے ۔

اٹلی کی میزبانی میں افغانستان کی صورتِ حال پر یہ اجلاس ورچوئل ہو گا ،اجلاس کے دوران افغانستان کو امداد کی فراہمی، سیکیورٹی خدشات اور افغانستان میں موجود مغربی ملکوں کے اتحادیوں کے محفوظ انخلا کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی ۔

 اجلاس میں اقوام متحدہ اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ۔

Afghan peace processAfghanistanG20ItalyRussia