تیسرے امریکی صد ر کے پاس موجود قرآن پاک کا نادر نسخہ دبئی ایکسپو میں پیش

دبئی :تیسرے امریکی صدر تھامس جیفرسن کے پاس موجود 18 ویں صدی عیسوی کا قرآن پاک کا نسخہ دبئی ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

 

عرب نیوز کے مطابق دو جلدوں پر مشتمل قرآن پاک کے ساتھ مکہ مکرمہ کے فریم ہوئے نقشے بھی شامل ہیں ،جنہیں 4 انچ کے لکڑی سے کسٹمائزڈ ٹریز سے لیس کرکے دبئی لایا گیا ہے۔

 

واشنگٹن کی لائبریری آف کانگریس میں محفوظ قرآن پاک کا نادر نسخہ دبئی میں سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔تھامس جیفرسن 1801 سے 1809 تک دو مرتبہ امریکہ کے صدر رہے ۔

 

 انہوں نے کہا قرآن پاک کا یہ نسخہ اپنی نوجوانی میں وکالت کی تعلیم کے دوران حاصل کیا ۔

Al QuranDubai Expo Center 2021Expo 2020 DubaiMilik PendiriThomas Jefferson