سردار سکندر حیات انتقال کرگئے

 

کوٹلی :سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

 

نیو نیوز کے مطابق سردار سکندر حیات خان کو دل کا ورہ پڑنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال کوٹلی  منتقل کیا گیا تھا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔

 

سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور طویل ترین عرصہ تک وزیر اعظم رہے ہیں۔ انہیں سالار جمہوریت کہا جاتا ہے۔ سردار سکندر حیات یکم جون 1934ء کو  راجپوت ذات کے سردار فتح محمد خان کریلوی کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کا آبائی گاؤں کا نام کریلہ ضلع کوٹلی ہے۔

 

ابتدائی تعلیم اپنے علاقے سے حاصل کی اور گارڈن کالج راولپنڈی سے 1956ء میں گریجوایشن کی۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ نون آزاد کشمیر سے وابستہ رہے۔

AJKAzad KashmirdiedSardar Sikandar Hayat