فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں: شہباز شریف اور فضل الرحمن کا مطالبہ

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔

 

لاہورمیں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن پی ڈی ایم سمیت سب کا مطالبہ ہے۔ ملکی مسائل پر حکومت غفلت کی نیند سو رہی ہے۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے  ملکی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان کا شکر گزار ہوں کہ وہ یہاں آئے۔ ملک میں فل فور شفاف انتخابات کروائےجائیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ مہنگائی کے خلاف ہمارا مارچ ضرور ہوگا اس نااہل حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گے۔

 

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں فوری انتخابات سب کا مطالبہ ہے۔ سولہ اکتوبر فیصل آباد میں ایک بڑا تاریخی اجتماع ہوگا ۔ اکتیس اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان میں بڑا جلسہ ہوگا ۔ پی ڈی ایم اپنے اہداف  اور مقاصد کیلئے سنجیدہ اور متحرک ہے۔

ElectionFazal-ur-RehmanPakistanPDMPTIShahbaz Sharif